امریکی جیوری نے اسپورٹس اینکرکی ویڈیو بنانے پر نیش ویل ہوٹل کے مالک مائیکل ڈیوڈ کو 5ارب76کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسپورٹس اینکرایرن اینڈرویوز2008ءمیں فٹبال میچ کی کوریج کیلئےنیش ویل ہوٹل میں ٹھہری تھیں،نیش ویل ہوٹل کے مالک
مائیکل ڈیوڈ نے ایرن اینڈرویوزکی برہنہ وڈیو ریکارڈکرکے انٹرنیٹ پرڈال دی تھی۔
امریکی جیوری نے مائیکل ڈیوڈ کو اسپورٹس اینکرایرن اینڈرویوز کو 5ارب 76کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہوٹل مالک مائیکل ڈیوڈاس کیس میں پہلےہی27ماہ قیدکی سزاکاٹ چکے ہیں۔